Loading
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فارن کرنسی ایکسچینج کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ڈائریکٹر کمرشل واسٹیٹ رابعہ سلمی نے کیا۔
ڈائریکٹر کمرشل و اسٹیٹ کے ہمراہ ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور کمرشل کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافر ایئرپورٹ پر ہی کرنسی تبدیل کر سکیں گے۔
مسافروں کو مقامی کرنسی کے حصول میں فوری سہولت میسر ہوگی۔ کرنسی ایکسچینج سہولت سےمسافروں کو ایئرپورٹ سے باہر کرنسی تبدیل کرنے کیلیے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل