Loading
ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر لڑکی پر تشدد اور فائرنگ کرنے کے واقعے میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کی تشکیل کردہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔
گرفتار ہونے والے ڈاکو کا نام سبیل بتایا گیا ہے اور اس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو لڑکی سے بیگ چھینتے، اس پر تشدد کرتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی انتہائی بہادری کے ساتھ ڈاکو کی درندگی پر مزاحمت کرتی ہے اور آخر میں فرار ہونے پر ڈاکو کے پیچھے بھی بھاگتی رہی۔ متاثرہ لڑکی آخری وقت تک اپنے حق کے لیے ہرممکن کوشش کرتی رہی۔
واضح رہے کہ لڑکی کمرشل مارکیٹ سے شاپنگ کے بعد گھر واپس آ رہی تھی کہ گلی میں ڈاکو نے واردات کی کوشش کی، اس دوران لڑکی کی بھرپور مزاحمت کے دوران ڈاکو نے لڑکی پر تشدد کیا اور اسے زدوکوب کرکے فرار ہوگیا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی کی ٹیمیں بھی ڈاکو کے تعاقب میں تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل