Loading
متحدہ عرب امارات نے زائد المعیاد ویزے کے حامل افراد کے لیے نرمی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر بیرون ملک مقیم افراد کو امارات واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
ترجمان متحدہ عرب کے مطابق ایکسپائر ریزیڈنسی والوں کو واپسی کی اجازت دی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم رہائشی متحدہ عرب امارات واپس آسکیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ نئے فیصلے کے تحت متحدہ عرب امارات میں نئے ویزے کے بغیر داخلہ ممکن ہوگا اور رپورٹ کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فارآئیڈنٹیٹی سیٹزن شپ،کسٹم اینڈ پورٹ سیکیورٹی نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق نئے احکامات کے تحت ایکسپائر ریزیڈنسی والوں کے لیے سہولت اور قوانین میں نرمی کی گئی ہے، بیرون ملک پھنسے ہوئے رہائشی امارات واپس آ سکیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل