Friday, March 13, 2026
 

وندر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایس ایچ او اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

 



وندر کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ایس ایچ او عبدالسلام مینگل، ان کے بیٹے منظور مینگل اور گن مین جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس اور ایس ایچ او کی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل