Loading
امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے آرٹیمس دوم مشن کے لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ یہ مشن 50 برس میں چاند تک انسانوں کی جانے کی پہلی کوشش ہوگی۔
فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں 19 مارچ کو 98 میٹر بلند راکٹ ہینگر سےنکال کر پیڈ پر واپس لے جایا جائے گا، جس کے بعد یکم اپریل یا اس کے بعد لانچ کر دیا جائے گا۔
آرٹیمس دوم کے عملے کو چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے رواں برس کےشروع میں خلا میں بھیجا جانا تھا لیکن اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کے ساتھ ایندھن لیک ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے مشن تاخیر کی شکار ہوا۔
اگرچہ فروری میں پیڈ پر ادارے نے ہائیڈروجن فیول لیک پر قابو پا لیا تھا لیکن ہیلیم کے بہاؤ کے مسئلے نے اسپیس ایجنسی کو راکٹ واپس اسمبلی بلڈنگ میں لے جانے پر مجبور کیا تاکہ اس کی مرمت کی جاسکے جس کی وجہ سے مشن اپریل تک مؤخر ہو گیا۔
ناسا کے پاس اس لانچ کے لیے ابتدائی اپریل کے چند ہی دن ہیں جس کے بعد انہیں 30 اپریل سے ابتدائی مئی تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل