Saturday, March 14, 2026
 

زیرِ زمین میراتھون، رنرز نے گہرائی میں دوڑ کر تاریخ رقم کر دی

 



دوڑنے والوں کے ایک گروپ نے زیرِ زمین 3000 فٹ سے بھی زیادہ گہرائی میں ایک باضابطہ ریس منعقد کی اور دنیا کی سب سے گہرے مقام پر میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ میراتھن سوئیڈن کی میونسپلٹی گارپنبرگ میں منعقد ہوئی جس میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 55 رنرز نے حصہ لیا۔ ریس کا ٹریک زمین کے اندر3669 فٹ اور 10 انچز کی گہرائی میں بنایا گیا تھا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ گہرائی دنیا کے سب سے بلند آبشار اینجلز فالز اور برطانیہ کے سب سے بلند پہاڑ بین نیوِس کی بلندی کے درمیان بنتی ہے۔ مقابلے کے دوران رنرز کو ہیڈ لیمپس پہننا لازمی تھا کیونکہ ریس مکمل طور پر زیرِ زمین تھی۔ میراتھن 11 چکروں (لیپس) پر مشتمل تھی اور اس کے ذریعے تقریباً 10 لاکھ ڈالر فلاحی کاموں کے لیے جمع کیے گئے۔ ایک رنر نے بتایا کہ ٹریک پر گرمی، نمی اور گرد سے متعلق بتایا۔ اس سے پہلے دنیا کی سب سے گہری میراتھن کا ریکارڈ کرسٹل مائن انڈر گراؤنڈ میراتھون کے پاس تھا، جو جرمنی میں سمندر کی سطح سے 1640 فٹ اور 5 انچز نیچے منعقد ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل