Saturday, March 14, 2026
 

پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، حافظ نعیم الرحمان

 



جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو بوجھ جماعت خود برداشت کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم 35 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں، آعوش پروگرام میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت بچے انجینئیر، ڈاکٹرز بن رہے ہیں، کسی آفت میں پوری جماعت اسلامی والنٹیئر بن جاتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 90 ہزار بچوں کو غزہ میں شہید کر دیا گیا، شہدا میں 70 فیصد تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو کام ریاست کے ہیں وہ الخدمت کر رہی ہے، الخدمت نے امداد غزہ بھیج دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل