Saturday, March 14, 2026
 

چیک پوسٹوں پر قبضے سے متعلق افغان طالبان رجیم کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

 



وزارت اطلاعات و نشریات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے وزارت دفاع کے بے بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضوں ے دعوؤں اور نقصانات کے پیش کردہ اعشاریوں میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ایسی جھوٹی کہانیاں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ وہاں کے عوام پہلے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وال افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکالیف برداشت کررہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان اور ان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے نقصانات پر بروقت و باقائدگی سے پیش کر رہی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی جارہی ہیں۔ وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پروپیگینڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا، افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات کو میڈیا کو براقت فراہم کیا جارہا ہے۔ ???? Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting ◼️ This latest claim of the so called Ministry of Defence of Afghan Taliban Regime regarding capturing some post and made up damages etc is false as always, fabricated and designed to mislead Afghan internal public opinion,… pic.twitter.com/bjmsdskN7q — Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 14, 2026 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں، جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں جبکہ حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل