Sunday, March 15, 2026
 

مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

 



مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہوگیا جس سے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع جن میں جنوبی پنجاب، سینٹرل پنجاب اور جنوبی اور اپر پنجاب میں بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا جس پر  شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ ایم ڈی واسا نے بارش کے پیش نظرافسران اور ملازمین کو نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اج اور کل مزید بارشوں کا امکان ہے، ایک روز وقفے کے بعد پھر بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل