Tuesday, July 02, 2024
 

دوحہ کانفرنس؛ افغانستان کی صورتحال پر پاک امریکہ رابطہ، قیام امن کیلیے تجاویز پر تبادلہ خیال

 



 اسلام آباد: دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر مشاورت اور قیام امن کے لیے تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دوحا  میں جاری تیسری افغان کانفرنس کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ کی پاکستانی وفد سے سائیڈ لائن ملاقات  ہوئی  جس میں افغان مسئلے پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں نمائندہ خصوصی آصف درانی، قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز اور کابل میں ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمن نظامانی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق افغان کانفرنس کے موقع پر  پاکستانی وفد کی دیگر ممالک  کے وفود سے  بھی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف سے بھی پاکستانی وفد کی ملاقات ہوئی۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل