Tuesday, March 17, 2026
 

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی کا مؤقف سامنے آگیا

 



بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی کا مؤقف سامنے آگیا تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران سلمان علی آغا کو ایک متنازع انداز میں رن آؤٹ قرار دیا گیا جس پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے بحث چھڑ گئی تھی۔ Marylebone Cricket Club  (ایم سی سی) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق سلمان علی آغا واضح طور پر آؤٹ تھے کیونکہ وہ کریز سے باہر موجود تھے اور اس وقت گیند کھیل میں تھی۔ بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ایم سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ ہونے کی صورت میں گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہو جاتی، اس لیے کھیل جاری تصور کیا جاتا ہے۔ ایم سی سی بیان کے مطابق اگرچہ "اسپرٹ آف کرکٹ" کے تحت بنگلا دیش اپیل واپس لے سکتا تھا، تاہم قوانین کی روشنی میں آن فیلڈ امپائرز کے پاس سلمان علی آغا کو آؤٹ دینے کے سوا کوئی اور راستہ موجود نہیں تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کا رن آؤٹ ایک متنازع صورت اختیار کرگیا، جس پر میدان میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل