Tuesday, March 17, 2026
 

حکومت سندھ، عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

 



حکومت سندھ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی دو چھٹیاں ہوں گی، عید کی چھٹیاں 20 اور 21 مارچ 2026 کو ہوں گی۔ خیال رہے کہ حکومت سندھ پہلے ہی 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی دو روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، 22 مارچ کو اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی اور 23 مارچ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔      

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل