Wednesday, March 18, 2026
 

پی ایس ایل 11؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، سعود شکیل کپتان برقرار

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔  فرنچائز نے قیادت اور کوچنگ اسٹاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سعود شکیل کو پی ایس ایل 11 کے لیے بدستور ٹیم کا کپتان مقرر کیا جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ معین خان کو بھی ہیڈ کوچ کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ میں مزید تقرریوں کے تحت اقبال امام کو اسسٹنٹ کوچ جبکہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اعظم خان کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے جو ٹیم کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل