Thursday, March 19, 2026
 

ریاض، توانائی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایرانی حملہ، سعودی ایئر ڈیفنس نظام نے ناکام بنا دیا

 



سعودی دارالحکومت ریاض میں آئل تنصیبات اور فوجی اڈوں پر ایران نے ڈرون اور میزائل سے حملہ کر دیا جسے سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ کارروائی اس وقت کی جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبہ بوشہر میں آئل ریفائنریز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے بعد تہران نے واضح طور پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایران نے درجنوں ڈرونز کے ذریعے ریاض کو نشانہ بنایا تاہم سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی بروقت تباہ کر دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔ دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور قطر کی اسٹریٹجک آئل ریفائنریز بھی اس کے نشانے پر ہیں اور اگر خطے کے ممالک نے امریکہ کا ساتھ دیا تو حملوں کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل