Thursday, March 19, 2026
 

ریاض پر میزائل و ڈرون حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سعودی عرب کا سخت انتباہ

 



سعودی عرب نے ایران کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرے اور فوری طور پر خلیجی ممالک پر حملے بند کرے، ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ریاض میں عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے حالیہ حملوں سے خطے میں قائم ہونے والا اعتماد مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، جو صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے اب تک ایران نے ریاض سمیت خلیجی ممالک—متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی ہے، جسے تہران امریکی و اسرائیلی حملوں کا جواب قرار دے رہا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق تازہ حملے میں ریاض کی جانب داغے گئے 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔ اب تک سعودی فضائی دفاعی نظام 457 سے زائد ڈرونز، 40 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائل تباہ کر چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل