Friday, March 20, 2026
 

یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ، ٹیزر جاری

 



یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان،پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کی مناسب سے بنائے گئے خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پرمرمٹنے کے جذبے کا بھرپوراظہار کیا گیا۔  خصوصی نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جب کہ نغمہ"میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد "اس عید کوصرف خوشی کا نہیں بلکہ فخراوروابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔  یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بینان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔  علاوہ ازیں، "میری مٹی میری جان"  ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔  حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان ،پاکستان زندہ باد" جلد ریلیز ہوگا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل