Friday, March 20, 2026
 

کراچی میں عید کے پہلے روز بارش کا امکان

 



کراچی میں آج موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی جبکہ کل سے شہر میں دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے پہلے روز زیادہ تر شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔ شہر میں کم از کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گرمی کی شدت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار آج انتہائی مضر صحت ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پانچواں نمبر ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ بدھ 18 مارچ کی رات کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے شہر کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا تھا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے ست درجہ حرارت میں واضح کمی آگئی۔ طوفانی ہواؤں کے سبب شہر میں حادثات کے مختلف واقعات میں 20 افراد جاں بحق اور درجوں زخمی ہوگئے۔ تقریباً 97 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں گھروں کی ٹین کی چھتیں اور سولر پلیٹس اڑ گئیں، کئی درخت بھی گر گئے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل