Loading
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں لاکھوں فرزندان اسلام نے بیت اللہ شریف میں نماز عید ادا کی، جبکہ اردن، کویت، متحدہ عرب امارات، فلسطین اور جاپان میں بھی مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور چین میں بھی آج عید منائی جارہی ہے، اس موقع پر نماز عید کے خصوصی انتطامات کئے گئے، ، دوسری جانب مصر میں بھی گزشتہ شب شوال کا چاند دیکھنے جانے کے بعد آج عید منائی جارہی ہے۔
دوسری جانب عمان اور لندن میں بھی چاند نظر آنے پر آج بروز جمعہ عید منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں آج مسلمان جوش و خروش سے عید منارہے ہیں تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں آج روزہ رکھا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل