Tuesday, March 24, 2026
 

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

 



کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل