Tuesday, March 24, 2026
 

جنوبی وزیرستان میں قبائلی سردار کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

 



جنوبی وزیرستان میں قبائلی ملک سردار علی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے دربلائی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افغانی ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ قبائلی ملک کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان طاہر شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل