Loading
امریکا کے شہر نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں کینیڈین ایئرلائنز کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کے مطابق رن وے پر اتر رہا تھا۔
حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے آخری مراحل میں تھا کہ اچانک رن وے پر موجود فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔
اس حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جزوی شٹ ڈاؤن اور عملے کی کمی کے باعث پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن فضائی ٹریفک کنٹرولرز اور ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے افسران کی کمی کے باعث ایئرپورٹ آپریشنز متاثر تھے، جس کی وجہ سے یہ سنگین حادثہ رونما ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل