Tuesday, March 24, 2026
 

سید طحہ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او تعینات

 



کے الیکٹرک کی جانب سے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے سید طٰہٰ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس تقرری سے قبل ادیب احمد بطور قائم مقام چیف ایگزیکٹو فرائض انجام دے رہے تھے، خط میں بتایا گیا ہے کہ نئے سی ای او سید طٰہٰ 15 اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ خط کے مطابق سید طٰہٰ فروری 2020 سے پاکستان اسٹیٹ آئل میں بھی ایم ڈی اور سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ اس نئی تقرری سے قبل کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل