Loading
نیدرلینڈز میں نکاسی کے کام کے دوران تقریباً 1300 برس قدیم وائکنگز کی کشتی کا ایک ٹکڑا دریافت کیا ہے۔
یہ حیران کن دریافت اُس وقت سامنے آئی جب کھدائی میں مصروف مزدوروں کی نظر زمین سے باہر نکلی ہوئی ایک بڑی لکڑی کے پھٹے پر پڑی۔
اس دریافت نے امیچور ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈینی وین باسٹن کی توجہ اپنی جانب کی۔ بعد ازاں اسٹچنگ بیہیر وائکنگ شپ اینڈ میوزیم ڈوریسٹڈ کے ماہرین کو لکڑی کے ٹکڑے کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا۔
جہاز بنانے کے ماہر کِیس اسٹیرنبرگ کا کہنا تھا کہ اس لکڑی کی شکل، کنارے اور اس پر ہوئی ہنرکاری بتاتی ہے کہ یہ بِیم کسی کشتی کے فریم کا حصہ ہو سکتا ہے۔
یہ بِیم اندازاً 3.2 میٹر لمبا اور 30 سینٹی میٹر چوڑا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ اس سے بڑا ٹکڑا ہو سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل