Wednesday, March 25, 2026
 

شکیرا کے مشرقِ وسطیٰ میں کنسرٹس کشیدگی کے باعث ملتوی

 



کولمبین گلوکارہ شکیرا کا یکم اپریل کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں شیڈول کنسرٹ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکیرا نے اپنے ورلڈ ٹور کے تحت دوحا کے اسٹیڈیم 974 میں ایک خصوصی شو کرنا تھا تاہم اب اس کنسرٹ سے متعلق تفصیلات آفیشل ویب سائٹ سے ہٹادی گئی ہیں۔          View this post on Instagram                       حالانکہ اس کنسرٹ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے اور ٹکٹنگ پیج پر بھی اب ایرر دکھائی دے رہا ہے اور منتظمین کی جانب سے اگلی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔  اس سے قبل، گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔         View this post on Instagram                       رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ بحرین ریجن میں ڈرون سرگرمیوں کے باعث ایمازون ویب سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ ’وزٹ قطر‘ کی ویب سائٹ پر اب اس کنسرٹ کی تاریخ ’ٹی بی ایچ‘ یعنی بعد میں اعلان کے لیے درج کر دی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کنسرٹ بھی ملتوی ادھرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والا کنسرٹ جہاں شکیرا نے 4 اپریل کو پرفارم کرنا تھا، وہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جب کہ ٹکٹ فراہم کرنے والے پلیٹ فارم نے اس کی وجہ واضح نہیں کی۔ واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب 28 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی۔         View this post on Instagram                       اگرچہ قطر براہِ راست اس جنگ میں شامل نہیں، تاہم عمان، کویت، یو اے ای، سعودی عرب اور بحرین بھی ایرانی میزائل یا ڈرون حملوں کے خطرے کی زد میں رہے ہیں، جہاں متعدد حملے کیے گئے اور روکے گئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل