Loading
سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری 36 ٹنکی اسٹاپ کے قریب شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2ساتھی موقع پر سے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری 36 ٹنکی اسٹاپ کے قریب شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2ساتھی موقع پر سے فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فوری طورپرکرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا۔
پولیس نے جائے وقوع سے ایک خالی میگرین، 2 زندہ راؤنڈ اور متعدد چلیدہ گولیوں کےخول اپنے قبضے میں لےلیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے ایکسپریس کو بتایاکہ ہلاک مبینہ ڈاکو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ہارڈ ویئر کی دکان پر ڈکیتی کرنے آیا تھا جہاں مزاحمت ہوئی اوراس دوران کسی نامعلوم شہری یا نامعلوم پولیس اہلکار کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی تآحال کوئی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے موقع پرسے فرارہونے والے ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ مبینہ ڈاکو کس کی فائرنگ سے ہوا اس کی بھی معلومات اکٹھا کی جارہی ہے۔
پولیس نے ہلاک مبینہ ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل