Wednesday, March 25, 2026
 

لاہور؛ پیشی پر آئے ملزمان پر عدالت کے باہر فائرنگ، ایک شخص زخمی

 



سیشن کورٹ لاہور میں عدالت کے باہر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت کے باہر فائرنگ ہوئی، ملزم نے فیضان پر فائرنگ قتل کی نیت سے کی۔ سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پولیس کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھنے لگا، ملزم اسلحہ لیکر عدالت کے باہر تک کیسا پہنچا اس حوالے سے تفتیشن شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے پیشی پر آئے دو ملزمان کو فائر مارا، قتل کے مقدمے میں پیشی پر آئے ملزم پر مخالف گروپ نے فائرنگ کی جس سے پیشی پر آئے فیضان اور عثمان زخمی ہوئے۔ ملزمان پر تھانہ رائیونڈ میں قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزم شوٹر ندیم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل