Loading
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رواں برس امریکا اور کینیڈا میں ایپل میپس پر اشتہارات متعارف کرانے جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے منگل کو اعلان کیا گیا کہ میپنگ ایپلی کیشن پر آرگینک سرچ نتائج کے اوپر اسپانسرڈ مواد دِکھایا جائے گا۔
تاہم، کمپنی نے ابھی تک اپنے نئے ایڈورٹزمنٹ وینچر سے ہونے والی آمدنی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی ہے۔ نہ ہی کمپنی نے یہ بتایا ہے کہ کمپنی کی ڈھائی ارب فعال ڈیوائسز میں کتنے صارفین میپ سروس باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔
تجزیہ کار گِل لاؤریا کا کہنا تھا کہ ایپل میپس میں اشتہارات کا متعارف کرایا جانا، ایپل کے سروسز کاروبار کے لیے ایک اضافی موقع بن سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایپل اپنا زیادہ تر منافع سروسز بزنس سے حاصل کرتا ہے اور یہ اقدام اس نمو میں ایک اور تہہ کا اضافہ کر سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل