Wednesday, March 25, 2026
 

صرف 11 منٹ کی اضافی نیند جان لیوا کیفیت سے بچا سکتی ہے: تحقیق

 



روزانہ صرف 11 منٹ کی اضافی نیند دل کے دورے کے خطرات میں واضح کمی واقع کر سکتی ہے۔ آسٹریلیا، برازیل اور چلی کے محققین کی ٹیم کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ کم صحت مندانہ طرزِ زندگی (یعنی چھ گھنٹوں سے کم نیند اور قلیل ورزش) میں معمولی تبدیلی زندگی بہتر کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ 11 منٹ کی اضافی نیند، ساڑھے چار منٹ کی ورزش اور 60 گرام سبزی کھانا سنجیدہ نوعیت کے قلبی مرض کے خطرات 10 فی صد تک کمی کر سکتا ہے۔ جبکہ آٹھ گھنٹے کی نیند، 40 منٹ کی ورزش اور اچھی غذا یہ خطرہ 57 فی صد تک کم کر سکتی ہے۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے 53 ہزار درمیانی عمر کے برطانوی افراد کی نیند کی عادات اور ورزش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یہ ڈیٹا اسمارٹ واچ جیسی پہننے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے حاصل کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل