Loading
تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کے ہنی مون کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا اپنی سادہ مگر یادگار شادی کے ہفتوں بعد بھی خبروں میں ہیں اور اور اس بار وجہ ان کی تصاویر یا تقریبات نہیں بلکہ پردے کے پیچھے کی کہانی ہے۔
View this post on Instagram
شادی کی پُرشور تقریبات کے بعد نو بیاہتا جوڑا رشْمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا اب تھائی لینڈ میں پرسکون انداز میں اپنا ہنی مون انجوائے کر رہے ہیں۔
بھارتی ریاست راجھستان کے ادے پور میں 26 فروری کو شاندار مگر نجی نوعیت کی شادی اور حیدرآباد میں ریسپشن کے بعد، یہ جوڑا تھائی لینڈ روانہ ہوا جہاں انہوں نے ہجوم اور میڈیا کی توجہ سے دور ایک پُرسکون ماحول کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دونوں کو سیڑھیوں پر قریب کھڑے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
29 سالہ اداکارہ ہلکے پھولوں والے لباس میں ملبوس ہیں جب کہ 35 سالہ اداکار سادہ ٹی شرٹ اور گہرے رنگ کی پینٹ میں نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
پس منظر میں درخت اور روشن دھوپ ایک پرسکون منظر پیش کر رہے ہیں، جو ان کی شادی کی بڑی تقریبات سے بالکل مختلف ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور شادی کے بعد ان کی نجی زندگی کی پہلی جھلک سمجھی جا رہی ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق، اس جوڑے نے کسی لگژری ہوٹل کے بجائے ساحل کے قریب ایک نجی ولا میں قیام کیا جب کہ انہوں نے روایتی لگژری ریزورٹ کے بجائے زیادہ ذاتی اور سادہ تجربہ کو ترجیح دی، جو ان کی انفرادیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے قبل، اس جوڑے نے اپنی شادی کی خوشی میں بھارت بھر میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی تھیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب، ان کی ویڈنگ پلانر پریا مگانتی نے تقریب کا ایک ذاتی پہلو شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا ’ہر شادی کے بعد ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ دل اتنا بھر گیا ہو! وجے اور رشمی کے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں لگا کہ ہم دو مشہور شخصیات کی شادی سنبھال رہے ہیں بلکہ ایسا لگا جیسے ہم دو خوبصورت انسانوں کو شادی کے بندھن میں باندھ رہے ہیں جو ایک دوسرے سے سچی محبت کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل