Loading
امریکی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 15 نکاتی منصوبہ (پلان) تیار کر کے تہران کو بھجوا دیا ہے۔ تاہم اس منصوبے کے حوالے سے ابھی تک امریکا یا ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
الجزیرہ کے مطابق رپورٹس میں نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز کو ختم کرے اور اپنی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کر دے۔
اس کے علاوہ ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو معطل کرے اور خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مدد کم کرے۔
منصوبے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل بحال ہو سکے۔ اس کے بدلے میں امریکا ایران پر عائد جوہری پابندیاں ختم کرنے اور اس کے سویلین جوہری پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہوگا۔
اس حوالے سے پاکستان کے اہم کردار کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا اس منصوبے پر بات چیت کے لیے ایک ماہ کی جنگ بندی بھی چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک تفصیلی مذاکرات کر سکیں تاہم ابھی تک دونوں فریقین کی جانب سے اس تجویز پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل