Wednesday, March 25, 2026
 

ایران کے اسرائیل کے سب سے بڑے پاور پلانٹ پر تابڑ توڑ میزائل حملے

 



ایران نے اسرائیل میں ایک بڑے بجلی گھر پر بیلسٹک میزائل داغے جس کے بعد وہاں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل اسرائیل کے شہر حدیرہ کے قریب گرے جہاں اوروت رابن پاور پلانٹ واقع ہے جو اسرائیل کے بڑے بجلی گھروں میں سے ایک ہے۔ حملے کے دوران وسطی اسرائیل اور شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجتے رہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے زیر زمین بنکرز میں پناہ لینے دیوانمہ وار دوڑ پڑے۔ جائے وقوعہ کی جانب فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے دیکھا گیا۔ پاور پلانٹ کے نزدیک میزائلوں کے کئی ٹکڑے بھی گرے اور پورے علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل ہیں جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ اسرائیلی الیکٹرک کارپوریشن نے وضاحت کی ہے کہ رات گئے کیے گئے ایرانی حملے کے باوجود بجلی کے نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حملے میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک بھی نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں کو دفاعی فضائی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ صرف ایک میزائل پاور پلانٹ کے نزدیک ایک کھلے میدان میں گرا۔ یاد رہے کہ بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع اسرائیل کا یہ بجلی گھر ملک کے سب سے بڑے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہے اور اسے سنہ 2022 میں کوئلے سے گیس پر منتقل کیا گیا تھا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل