Wednesday, March 25, 2026
 

ایف آئی اے کی کارروائی؛ مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران 20 ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سی بی سی کراچی نے کارروائی 20 ملین روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم محمد ندیم (بینکر) کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے دھوکا دہی سے کسٹمر کے چیک کا غلط استعمال کیا،کسٹمر نے چیک ٹرم ڈپازٹ رسید (ٹی ڈی آر) کے لیے جاری کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے چیک کو اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا، بعد ازاں 20 ملین روپے کی رقم فراڈ کے ذریعے نکال لی گئی۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی کارروائی سے کسٹمر کو مالی نقصان پہنچا تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت اور مربوط کارروائی کوممکن بنایا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل