Friday, March 27, 2026
 

کراچی میں ہفتے کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 



مغربی سسٹم کے زیر اثر شہر قائد میں ہفتہ 28 مارچ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سیںٹر پیش گوئی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی تا درمیانی اور کہیں قدرے تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔ دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، جیکب آباد اور کشمور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ شدید آندھی اور جھکڑ چلنے کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی بھی گر سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل