Friday, March 27, 2026
 

ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات اور کل بارشوں و ژالہ باری کا امکان

 



ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات اور کل بارشوں و ژالہ باری کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے اںتباہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع  ابرآلود  رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مغربی/شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی  توقع ہے۔ شام/رات کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری) کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث  جنوب مغربی/شمالی بلوچستان کے علاقوں گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی میں 28 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی/وسطی خیبر پختونخواہ کے مقامی ندی نالوں میں28 سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ شدید آندھی/ جھکڑ چلنے/ ژالہ باری اوربجلی گرنے کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات کے اوقات میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں شام /رات کے دوران  اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالاپہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے اسی طرح پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان ا  ورکوٹ ادو میں شام/رات میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل