Saturday, March 28, 2026
 

انسانوں کی ہدایات نظرانداز کرنیوالے اے آئی چیٹ بوٹس میں تیزی سے اضافہ

 



ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جھوٹ بولنے اور دھوکا دہی کرنے والے مصنوعی ذہانت (AI) کے ایسے ماڈلز کی تعداد میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ کے سرکاری فنڈ سے قائم اے آئی سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ کی معاونت سے کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ اے آئی چیٹ بوٹس اور ایجنٹس نے براہِ راست دی گئی ہدایات کو نظرانداز کیا، حفاظتی نظاموں کو چکمہ دیا اور انسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر اے آئی سسٹمز کو بھی دھوکا دیا۔ دی گارجئن کے ساتھ شیئر کی گئی اس رپورٹ میں تقریباً 700 حقیقی واقعات کی نشاندہی کی گئی، جبکہ اکتوبر سے مارچ کے درمیان غلط رویوں میں پانچ گنا اضافہ دیکھا گیا۔ بعض اے آئی ماڈلز نے بغیر اجازت ای میلز اور دیگر فائلیں بھی حذف کر دیں۔ لیبارٹری کے بجائے حقیقی دنیا میں اے آئی کی اس چالاکی کی جھلک نے عالمی سطح پر نگرانی کے مطالبات کو مزید زور دے دیا ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب سِلیکون ویلی کی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کو معیشت بدل دینے والی قوت کے طور پر تیزی سے فروغ دے رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ کے چانسلر نے بھی لاکھوں شہریوں کو اے آئی استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مہم شروع کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل