Saturday, March 28, 2026
 

ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کی ای-میلز ہیک کرلی، ذاتی معلومات جاری

 



ایران سے منسوب ایک ہیکر گروپ ایف بی آئی ڈائریکٹرکاش پٹیل کی ذاتی ای میلز ہیک کرلی ہے جس کی ایف بی آئی نے بھی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکر گروپ ہنڈالا ہیک ٹیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کاش پٹیل کی ای میلز، تصاویر اور کچھ دستاویزات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ کچھ مواد آن لائن بھی شیئر کیا گیا ہے۔ Iran-linked hackers have breached FBI Director Kash Patel's personal emails. https://t.co/4vPS2s8vFL pic.twitter.com/JhE3CVJz6n — CNN (@CNN) March 27, 2026 ایف بی آئی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ ہیک ذاتی ای میلز تک محدود ہے، سرکاری ای میل کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیک ہونے والا ڈیٹا پرانا ہے۔ سرکاری یا حساس حکومتی معلومات شامل نہیں ہیں جبکہ خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل