Loading
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان مشی خان نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ’شوگر ڈیڈی‘ سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل دیا ہے اور پوڈکاسٹ کلچر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زینب یوسف کے ایک پوڈکاسٹ پر کھل کر بات کی، جس میں مبینہ طور پر لڑکیوں کو شوگر ڈیڈی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مشورے دیے گئے تھے۔ اداکارہ نے اس طرزِ گفتگو کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں لڑکیاں شوگر ڈیڈی نہیں رکھتیں بلکہ ایسے مرد وقتی طور پر انہیں استعمال کرتے ہیں۔ مشی خان کے مطابق اس طرح کے تعلقات کا انجام اکثر لڑکیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، جہاں وہ مالی اور ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پوڈکاسٹس میں ایسے افراد کو جگہ دینا جو غیر اخلاقی رویوں کو فروغ دیتے ہیں، معاشرے کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کے موضوعات کو عام کر کے نوجوان نسل کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DWYm9rtCaId/
مشی خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کی ہے۔ کئی صارفین نے انہیں معاشرتی مسائل پر آواز اٹھانے والی باہمت شخصیت قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس بحث کو معاشرے میں بڑھتی ہوئی اخلاقی گراوٹ سے جوڑا ہے۔
واضح رہے کہ مشی خان ماضی میں بھی مختلف سماجی اور قومی معاملات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہی ہیں اور ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو حساس موضوعات پر بھی بے جھجھک گفتگو کرتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل