Sunday, March 29, 2026
 

شدید بارش کے باعث بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق، 2 زخمی

 



خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے وریشمی کلہ منڈان میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے وقت کمرے میں اس کے پانچ بچے موجود تھے۔ چھت گرنے سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی بچوں کو زندہ نکال لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم افسوسناک طور پر دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکام سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل