Loading
سابق وزیر قانون اور پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت نے عدالت میں سرنڈر کر دیا۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 26 نومبر سے متعلق تین کیسز میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے تھانہ اٹک پولیس کو 7 اپریل تک گرفتار نا کرنے اور ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
ہائی کورٹ بینچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل تھا۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر راجا بشارت گزشتہ ایک سال سے منظر عام پر نہیں تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل