Tuesday, March 31, 2026
 

ایران کا اصفہان میں 3 کروڑ ڈالر کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

 



ایران نے اصفہان میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان کے قریب امریکا کے ایک MQ-9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو منگل کی صبح روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون جنگ میں گرایا جانے والا 146 واں ڈرون ہے۔ MQ-9 ریپر، جو وسیع پیمانے پر نگرانی اور حملے کے مشن کے لیے استعمال ہوتا ہے، کا تخمینہ لاگت تقریباً 30 ملین ڈالر فی یونٹ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل