Loading
امریکا کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگزیت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے انتظام کے بعد سے منگل کے روز آبنائے ہرمُز سے پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔
منگل کے روز رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری برائے جنگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظام کیے جانے بعد آبنائے ہرمُز سے منگل کے دن پہلے سے زیادہ جہاز گزر رہے ہیں۔
تاہم، انہوں نے صدر ٹرمپ کی آج صبح ٹروتھ سوشل پوسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی صدر کے خیالات واضح ہیں کہ دنیا میں اور بھی ممالک ہیں جن کو اس اہم مسئلے میں قدم آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آخری بار جب انہوں نے جائزہ لیا تو ایک بڑی اور خطرناک رائل نیوی اس طرح کے مسائل کے لیے تیاری کر سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ جس کو امریکا کم لیکن ممالک زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا دنیا کو اس جانب توجہ دے کر اس کے لیے کھڑے ہونے کی تیاری کرنی چاہیے۔
پیٹ ہیگزیتھ نے مزید کہا کہ امریکی بمبار طیاروں نے اصفہان کے اصلحے کے ڈپو پر بمباری کی ہے جہاں ایران کے مرکزی نیوکلیئر مقامات میں سے ایک ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل