Tuesday, March 31, 2026
 

مردان میں لینڈسلائیڈنگ کا افسوسناک حادثہ، 9 کان کن جاں بحق

 



خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے علاقے ننگ آباد درنگ میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے بعد7 ایمبولینسز، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایکسیویٹر امدادی کارروائی کیلیے پہنچے اور ملبے سے ابتدا میں تین زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 9 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل