Thursday, April 02, 2026
 

لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کا کیس، مزید 3 افراد گرفتار

 



لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان ہیں، جنہیں مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں 23 مارچ کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کیس میں پہلے گرفتار کیے گئے دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے کچھ افراد کو شک کی بنیاد پر پہلے بھی حراست میں لیا تھا، حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو وہ حکام کو فراہم کریں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل