Saturday, April 04, 2026
 

کراچی میں جج کے چیمبر سے دھمکی آمیر لفافہ برآمد

 



اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و جج سہیل جبار ملک کے چیمبر سے ایک دھمکی آمیز لفافہ برآمد ہوا ہے۔ لفافے کے اندر ایک پرچی بھی ملی جس پر لکھا تھا "جج تیرا تحفہ" اور ساتھ میں ایک نائن ایم ایم کی گولی بھی موجود تھی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے جج کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے پرائیوٹ سیکریٹری نے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ سہیل جبار ملک پہلے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جج تعینات رہ چکے ہیں اور صوبہ سندھ میں مختلف ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات کی سماعت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو سزائے موت بھی سنائی ہیں۔ اپیلٹ کاؤنسل لوکل گورنمنٹ کے عملے کو معلوم نہیں کہ لفافہ کس نے رکھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل