Saturday, April 04, 2026
 

امریکا اور اسرائیل کا ایران کے اہم پیٹولیم کمپلیکس پر حملہ

 



ایران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے گورنر کے نائب سکیورٹی انچارج ولی‌اللہ حیاتى نے کہا ہے کہ آج امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ولی‌اللہ حیاتى کا کہنا ہے کہ بندر امام پیٹروکیمیکل کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے دونوں مقامات پر حملوں کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ ایرانی ذرائع نے بتایا کہ اب تک ان حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دونوں تنصیبات ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا اہم حصہ ہیں، جہاں تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ ملک کے جنوب میں واقع یہ مراکز پیٹروکیمیکل پیداوار کے اہم مرکز ہیں اور خلیج فارس کے ذریعے برآمدات بھی کرتے ہیں۔ ایک بیان میں، پیٹروکیمیکل سپیشل اکنامک زون آرگنائزیشن نے کہا کہ صنعتی علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ممکنہ آلودہ مادے قریبی شہروں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ انھوں نے جمعے کو تہران میں ’دہشت گرد حکومت کے بنیادی ڈھانچے کے مقامات کے خلاف حملوں کی ایک لہر‘ مکمل کر لی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل