Saturday, April 04, 2026
 

انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا ایک نئے تنازع میں گھر گئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے ان کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق حیران کن دعوے کیے ہیں۔ انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ماہ نور مرزا نے ایک نجی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور علی رضا تقریباً پانچ ماہ تک قریبی تعلق میں رہے۔ ان کے مطابق یہ دوستی سوشل میڈیا سے شروع ہوئی، جو وقت کے ساتھ ذاتی ملاقاتوں اور مشترکہ تقریبات تک جا پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دونوں نہ صرف مسلسل رابطے میں رہے بلکہ مختلف ایونٹس میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیتے تھے۔ انفلوئنسر کے مطابق، یہ وہ وقت تھا جب علی رضا ایک ڈرامہ پروجیکٹ میں مصروف تھے اور ان کا رویہ نہایت خوشگوار اور مثبت تھا۔ ماہ نور کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں انہیں اداکار ایک بہترین انسان محسوس ہوتے تھے، تاہم حالات نے اچانک رخ بدل لیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیسے ہی علی رضا کو شہرت ملی، ان کے رویے میں واضح تبدیلی آگئی۔ ماہ نور کے بقول اداکار نے اچانک رابطہ ختم کر دیا اور پیغامات کا جواب دینا بھی بند کر دیا، جس سے وہ حیران رہ گئیں۔ ماہ نور مرزا نے مزید کہا کہ اس وقت علی رضا غیر شادی شدہ تھے اور ابتدا میں ان کا برتاؤ انتہائی اچھا تھا، مگر وقت کے ساتھ سب کچھ بدل گیا۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ممکن ہے اب اداکار کسی اور کے ساتھ تعلق میں ہوں، خاص طور پر ایک ایسی شخصیت کے ساتھ جن کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین انفلوئنسر کے دعووں پر سوال اٹھا رہے ہیں تو کچھ اس معاملے پر وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل