Loading
ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولس کے مطابق بچی کے والد کی غیر موجودگی میں سفاک ملزم نے گھر داخل ہو کر زیادتی کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر یہ کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم بشارت کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے قانون ہاتھ میں لیکر ملزم پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان فضل، شہروز اور افتخار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل