Saturday, April 04, 2026
 

اسلامی مالیاتی نظام کے لیے شریعہ اصولوں کے مطابق اہم قدم

 



ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کے لیے شریعہ اصولوں کے مطابق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے شریعہ اصولوں کے مطابق اسلامی مالیاتی نظام کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلامی فنانس کمپنیوں کے لیے رسک شیئرنگ پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے جس کی منظوری شریعہ ایڈوائزری کمیٹی نے دی ہے۔ اس جدید رسک شیئرنگ پراڈکٹ کو نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی نے تیار کیا ہے، جس سے مائیکروفنانس، زراعت اور چھوٹے کاروباروں کے لیے اسلامی فنانس کی دستیابی ممکن ہوگی، جبکہ اس سے کمپنیوں کے کریڈٹ رسک میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ رسک شیئرنگ ماڈل کے تحت منسلک کمپنیاں ایک مشترکہ فنڈ قائم کریں گی، جس کے ذریعے قرض کے ڈیفالٹ کی صورت میں نقصانات پورے کیے جائیں گے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ سود سے پاک مالیاتی نظام کے لیے مسلسل اصلاحات کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل