Saturday, April 04, 2026
 

کراچی میں پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے والا نوجوان پکڑا گیا

 



ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے یکم اپریل کو تین تلوار پر پولیس چیکنگ کے دوران کار میں فرار ہونے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کو یکم اپریل کو کلفٹن تین تلوار پر پولیس چیکنگ کے دوران کار سوار نوجوان کو روکا تھا جو بعدازاں گاڑی کو پولیس کے سامنے تیز رفتاری سے لیکر فرار ہوگیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ فریئر تھانے میں ٹریفک پولیس کے افسر کی مدعیت میں کار سوار نوجوان کے خلاف غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا۔ واقعے میں معجزانہ طور پر پولیس اہلکار محفوظ رہا تھا جبکہ اس تمام واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق  گرفتار کار سوار نوجوان کی شناخت اوسیم ولد کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے کار کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل