Loading
ایران میں جہاں پاسداران انقلاب اور دیگر فورسز نے امریکی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کو مار گرایا وہیں قبائل بھی میدان جنگ میں آگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کے خانہ بدوش اور بختیاری قبائل نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں امریکا کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو مار گرایا۔
پاسداران انقلاب کے بقول اس ہیلی کاپٹر میں وہ امریکی پائلٹ بھی موجود تھا جس کے جہاز کو ایرانی فوج نے مار گرایا تھا اور وہ چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں قبائلیوں کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس پہاڑی علاقے میں ایرانی افواج موجود نہیں تھیں۔
قبائل نے تن تنہا یہ کارروائی اپنے چھوٹے ہتھیاروں سے کی جسے وہ اپنی مویشیوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح قبائلی اپنی بندوقوں سے فضا میں پرواز کرتے امریکی ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک ہیلی کاپٹر اس غیر متوقع حملے کے باعث گرتے گرتے بچا تاہم اس میں سوار اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنھیں ایک اور امریکی جہاز اپنے ساتھ لے گیا۔ دوسرے ہیلی کاپٹر کو بھی نقصان پہنچا۔
بی بی سی نے اس واقعے کی تصدیق کے لیے امریکی سینٹ کام سے رابطہ کیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل